رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

رکھنی میں ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان کی زیرِ صدارت سی آر سی اجلاس، کنٹریکٹ اساتذہ کی بھرتیوں کی شکایات کا جائزہ

رکھنی میں ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان کی زیرِ صدارت سی آر سی اجلاس، کنٹریکٹ اساتذہ کی بھرتیوں کی شکایات کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان/رکھنی: ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن عبدالباسط بزدار کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کے لیے قائم شکایات ازالہ کمیٹی (CRC) کا اجلاس کمشنر آفس رکھنی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بارکھان احسام الدین کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بارکھان نور اللہ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز انٹر کالج صغریٰ اشرف، پی ایس ٹو کمشنر حاجی حبیب خان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام امیدواروں کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع دیا گیا۔

ایڈیشنل کمشنر عبدالباسط بزدار نے ہدایت کی کہ تمام شکایات میرٹ، شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹائی جائیں تاکہ کنٹریکٹ بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل مکمل طور پر منصفانہ، شفاف اور قانون کے مطابق پایۂ تکمیل تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے بروقت اور غیر جانبدارانہ ازالے سے عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان