رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظاتعلی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ کے نام کھلا خط، بیان واپس لینے اور معافی کا مطالبہپانی ہماری ریڈ لائن ہے، پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی: وزیراعظم شہباز شریفتربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاس

کیچ: لوکل سرٹیفکیٹ برانچ دشت تربت سے تحصیل ہیڈکوارٹر کھڈان منتقل، شہریوں کو دہلیز پر سہولت

کیچ: لوکل سرٹیفکیٹ برانچ دشت تربت سے تحصیل ہیڈکوارٹر کھڈان منتقل، شہریوں کو دہلیز پر سہولت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے عوام کو سرکاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے سلسلے میں اہم انتظامی اقدام اٹھاتے ہوئے لوکل سرٹیفکیٹ برانچ دشت کو تربت سے تحصیل دشت کے ہیڈکوارٹر کھڈان منتقل کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد تحصیل دشت کے ہزاروں شہریوں کو لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے تربت آنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور انہیں یہ سہولت اپنے ہی علاقے میں دستیاب ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نئی برانچ کے انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے ثنا اللہ اور امام بخش کو انچارج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ برانچ کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی آئندہ دو روز کے دوران کریں گے۔

اس سے قبل دشت کے شہریوں کو لوکل سرٹیفکیٹ کے لیے طویل فاصلہ طے کر کے تربت آنا پڑتا تھا، جس کے باعث انہیں سفری اخراجات، وقت کے ضیاع اور دیگر انتظامی مشکلات کا سامنا تھا۔ نئی برانچ کے قیام سے ان مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور عوام کو بروقت اور آسان سرکاری خدمات میسر ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع بھر میں عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر اور سہل بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، اور دشت میں لوکل سرٹیفکیٹ برانچ کی منتقلی بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے دشت کے عوام کا دیرینہ مطالبہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے ایسے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان