زیارت میں بی ایس ڈی آئی فیز ون کی تمام 11 سکیمات مکمل، فیز ٹو کی 37 سکیمات پر 80 فیصد سے زائد پیش رفت

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت بی ایس ڈی آئی فیز ون، فیز ٹو اور فیز تھری کی ترقیاتی سکیمات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی/ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں میجر عامر، ایکسین روڈ صغیر احمد، ایکسین پی ایچ ای تیمور آغا، ایکسین فرمان اللہ، ایس ڈی او ایریگیشن اعجاز الدین اور ایس ڈی او ولید احمد نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ بی ایس ڈی آئی فیز ون کی تمام 11 سکیمات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ فیز ٹو کی 37 سکیمات پر اوسطاً 80 فیصد سے زائد پیش رفت ہو چکی ہے۔ بی ایس ڈی آئی فیز تھری میں بھی عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم ترقیاتی سکیمات شامل ہیں جن کی ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبے بروقت، شفاف اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











