رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

تربت: اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر بلوچ کا ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری دفاتر کا معائنہ

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر بلوچ نے بلیدہ میں مختلف سرکاری دفاتر، عوامی سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے لوکل سرٹیفکیٹ برانچ اور دفتر کا دورہ کر کے عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات، ریکارڈ اور دفتری امور کا جائزہ لیا اور عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

بعد ازاں انہوں نے ڈمبانی روڈ پر زیرِ تعمیر پل، بلیدہ۔تربت روڈ تا کوشک روڈ، کالج مسجد، کالج کی اندرونی سڑک، پرنسپل لاؤنج، بیچلر لاؤنج، ڈمبانی بازار میں حفاظتی بند (Protection Band)، کورِ پشت بٹ، پل اور اندرونی سڑکوں سمیت مختلف زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا، جہاں متعلقہ حکام نے جاری پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ابوبکر بلوچ نے تعمیراتی معیار، رفتارِ کار اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار، شفافیت اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر سفری، تعلیمی اور بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایات کی روشنی میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت، تاخیر یا ناقص معیار ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان