رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد: عبدالمجید بادینی اور ڈپٹی کمشنر خالد خان کا کینالز کا دورہ، ٹیل تک پانی پہنچانے کی ہدایت

جعفرآباد: عبدالمجید بادینی اور ڈپٹی کمشنر خالد خان کا کینالز کا دورہ، ٹیل تک پانی پہنچانے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جعفرآباد: پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی انجینئر عبدالمجید بادینی نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کے ہمراہ ضلع جعفرآباد میں مختلف ذیلی کینالز کا دورہ کر کے پانی کی ترسیل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کے سب ڈویژنل آفیسر مراد بخش مری بھی موجود تھے، جنہوں نے پانی کی موجودہ صورتحال، نہروں میں بہاؤ اور کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

انجینئر عبدالمجید بادینی اور ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ہدایت کی کہ پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے تاکہ ٹیل کے کاشتکاروں تک زرعی پانی پہنچ سکے، جبکہ کاشتکاروں کو ان کے مقررہ حصے کے مطابق پانی کی بروقت فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کے تحفظ اور کسانوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ اس وقت جعفرآباد کے ٹیل کے کاشتکاروں کو زرعی پانی کی کمی کی وجہ سے سخت مشکلات درپیش ہیں، جن کا تدارک انتہائی ضروری ہے۔

جعفرآباد: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید بادینی ڈپٹی کمشنر خالد خان کو SDO آگاہی فراہم کر رہا ہے
جعفرآباد: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید بادینی ڈپٹی کمشنر خالد خان کو SDO آگاہی فراہم کر رہا ہے

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان