رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ کی زیرِ صدارت ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس، ہر بچے تک رسائی کی ہدایت

کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ کی زیرِ صدارت ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس، ہر بچے تک رسائی کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی زیرِ صدارت ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں، سابقہ مہم کی کارکردگی اور بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر مقبول احمد سمیت ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، پی پی ایچ آئی، عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او)، محکمہ صحت، ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران نے مہم کی پیش رفت، بچوں تک رسائی، ٹیموں کی کارکردگی، مس شدہ بچوں کی تعداد، سیکیورٹی انتظامات اور مائیکرو پلاننگ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہر بچے تک رسائی یقینی بنانے اور مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

پولیو کا خاتمہ مشترکہ ذمہ داری

کمشنر ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ پولیو ایک مہلک اور عمر بھر کی معذوری کا سبب بننے والی بیماری ہے، جس کا مکمل خاتمہ حکومت، محکمہ صحت، والدین اور معاشرے کے ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ہر بچے کو حفاظتی قطرے پلانا یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بچہ اس موذی مرض سے متاثر نہ ہو۔

کمشنر نے تمام ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی مؤثر نگرانی، دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں بچوں تک رسائی، غیر حاضر اور انکاری والدین سے مؤثر رابطہ اور مہم کے دوران ڈیٹا کی درست رپورٹنگ ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے بین الادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے اور تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پولیو ویکسین کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے میں علمائے کرام، قبائلی عمائدین، اساتذہ، منتخب نمائندوں اور میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازماً پلوائیں، کیونکہ بار بار پلائے جانے والے قطرے ہی بچوں کو اس موذی مرض سے مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر کمشنر ولی محمد بڑیچ نے مہم کی کامیابی کے لیے تمام اداروں کے درمیان مربوط رابطے، مؤثر حکمت عملی اور فیلڈ میں مسلسل نگرانی کی ہدایت کی اور عزم ظاہر کیا کہ لورالائی ڈویژن کو پولیو فری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان