رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

کے پی میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کی درخواست، پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا

کے پی میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کی درخواست، پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا

پشاور (اعتماد ڈیسک): پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے دائر درخواست پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت دھرنوں، جلسوں اور احتجاج میں مصروف ہے اور صوبے میں گورننس کا بحران ہے، اس لیے ڈپٹی وزیراعلیٰ مقرر کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل کا کوئی حل نکل سکے۔

جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو درخواست پر اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔ درخواست میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کی استدعا کی گئی ہے۔