رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لاہور: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور روشن پیکیجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخطبیوٹمز یونیورسٹی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا گورنر جعفر خان مندوخیل نے افتتاح کیاپی ایس ایکس میں مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 1,550 پوائنٹس گر کر 162,375 پر بندمعاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگوصدر زرداری کی جرمن صدر شٹائن مائر سے برلن میں ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاقصدر زرداری کے اعزاز میں برلن میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیشفیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایت

لاہور: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور روشن پیکیجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور روشن پیکیجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لاہور: 21 اکتوبر 2026 کو بلوچستان میں صنعتی سرمایہ کاری، زرعی پیداوار میں ویلیو ایڈیشن، فوڈ پراسیسنگ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر روشَن پیکیجز لمیٹڈ (RPL) اور بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

مفاہمتی یادداشت پر روشَن پیکیجز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو طیب اعجاز اور بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالمنان نے دستخط کیے۔ تقریب میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر، ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز اور دیگر بھی موجود تھے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت روشَن پیکیجز لمیٹڈ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے دو مرحلوں میں صنعتی منصوبوں کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے۔

دو مرحلوں میں منصوبے

پہلے مرحلے میں پیکیجنگ مصنوعات تیار کرنے کا کارخانہ قائم کرنے کی تجویز ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں پھلوں اور سبزیوں کی پراسیسنگ کا پلانٹ لگانے کا منصوبہ شامل ہے۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کار کمپنی کو متعلقہ صوبائی محکموں اور مجاز اداروں کے ساتھ رابطہ کاری، رہنمائی اور سرمایہ کاری کے عمل میں سہولت فراہم کرے گا۔ اس تعاون کے ذریعے مجوزہ منصوبوں پر پیش رفت کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطوں کو مؤثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں صنعتی سرمایہ کاری کا فروغ، مقامی وسائل کا مؤثر استعمال اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روشَن پیکیجز لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت صوبے میں صنعتی ترقی اور زرعی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن کے نئے امکانات پیدا کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی زرعی پیداوار کو جدید پراسیسنگ اور معیاری پیکیجنگ کی سہولیات سے منسلک کرکے نہ صرف مصنوعات کی قدر میں اضافہ کیا جا سکتا ہے بلکہ مقامی کاروبار، صنعتوں اور روزگار کے مواقع کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان