آواران میں محکمہ صحت کے کامیاب امیدواروں میں تعیناتی آرڈرز تقسیم

آواران: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق محکمہ صحت نے ضلع آواران میں حقدار امیدواروں کو تعیناتی آرڈرز دینے کے لیے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی۔
تقریب ڈپٹی کمشنر کمپلیکس آواران میں ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر آواران محترمہ انجینئر عائشہ زہری، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آواران خلیل احمد بگٹی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آواران سومر خان بلوچ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران ڈاکٹر امیر بخش اور پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم نیاز احمد نے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کامیاب امیدواروں کو تعیناتی آرڈرز ان کے حوالے کیے۔











