رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

کوہلو: اسسٹنٹ کمشنر سمیع الحق کاکڑ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ

کوہلو: اسسٹنٹ کمشنر سمیع الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں صحت کی سہولیات کی مجموعی صورتحال، سرکاری مراکز صحت کو درپیش مسائل اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ضلع کے مختلف مراکز صحت میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، عملے کی حاضری، طبی خدمات کی بہتری اور صحت کے شعبے کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔ افسران کے فیلڈ وزٹس، مراکز صحت کی کارکردگی اور نگرانی کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ رکاوٹوں کی نشاندہی کر کے ان کے مؤثر حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مسائل

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو درپیش مسائل، بالخصوص ادویات کی قلت اور دیگر انتظامی و طبی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایکسرے مشین اور سی بی سی مشین کی خرابی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جس پر دونوں مشینوں کی مرمت کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی تاکہ مریضوں کو تشخیصی سہولیات کی فراہمی بحال کرنے اور ان کی مشکلات کے ازالے میں مدد مل سکے۔

اجلاس میں صحت مراکز کی کارکردگی بہتر بنانے، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور مریضوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات

اسسٹنٹ کمشنر سمیع الحق کاکڑ نے کہا کہ ضلع کے تمام مراکز صحت میں شہریوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ سے متعلق مسائل کے حل، ادویات کی دستیابی اور طبی عملے کی پابندی وقت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران باقاعدگی سے مراکز صحت کے دورے کریں، عملے کی حاضری اور طبی سہولیات کی دستیابی کی نگرانی کریں اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ صحت کے شعبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان مری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اصغر مری، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی رفیق بزدار، ایم اینڈ ای ای پی آئی کلیم بلوچ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بی آر ایس پی ملیریا پروگرام حبیب اللہ زرکون سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔