رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی پر غور

گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی پر غور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر ضلع میں صحت کی سہولیات کی بہتری، طبی اداروں کی کارکردگی موثر بنانے اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، سی ای او جی ڈی اے ہسپتال ڈاکٹر ناصر شیخ میاں، سی ای او عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی ڈاکٹر چاکر بلوچ، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر منیر بلوچ، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سوبان بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فاروق بلوچ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر واحد بلوچ، محکمہ بلڈنگز اینڈ روڈز (بی اینڈ آر) کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

صحت کے مسائل کا جائزہ

اجلاس میں ضلع گوادر میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل، ان کے حل، سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت میں ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات کے فقدان اور دیگر ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کی خالی آسامیوں، افرادی قوت کی کمی اور طبی خدمات کی موثر فراہمی سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

اجلاس میں غیر حاضر ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی اور قواعد و ضوابط کے مطابق تنخواہوں میں کٹوتی کے معاملات پر بھی غور کیا گیا، تاکہ سرکاری طبی اداروں میں حاضری، نظم و ضبط اور عملے کی جواب دہی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی، جی ڈی اے ہسپتال گوادر اور ٹیچنگ ہسپتال گوادر کے درمیان باہمی رابطوں اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید موثر بنانے پر زور دیا گیا، تاکہ دستیاب وسائل سے بہتر استفادہ کرتے ہوئے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ صحت کے شعبے میں موجود مسائل کے حل، ادویات کی بروقت فراہمی، عملے کی حاضری اور ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ موثر اقدامات کریں، تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان