رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

اُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ

اُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اُستا محمد: وزیراعظم پاکستان کی فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون نے کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ کیا اور عوام کو ریلیف کی فراہمی اور رجسٹریشن سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُستا محمد ماریہ شمعون نے پٹرول پمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد اور عوام کو فراہم کیے جانے والے ریلیف کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے اسکیم کے تحت شہریوں کو ریلیف کی فراہمی، رجسٹریشن کے عمل، عوام کو درپیش مشکلات اور ممکنہ بے ضابطگیوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے سے اسکیم کے طریقہ کار اور عملدرآمد کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ رجسٹریشن میں پیش آنے والے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون نے متعلقہ عملے پر زور دیا کہ وزیراعظم پاکستان کی فیول ریلیف اسکیم کے تحت مقررہ طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، عوام کے ساتھ تعاون پر مبنی رویہ اختیار کیا جائے اور ریلیف کی فراہمی میں شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسکیم کے حوالے سے موصول ہونے والی عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا اور کسی بھی ممکنہ بے ضابطگی کی نشاندہی ہونے پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ اُستا محمد کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات کی مؤثر نگرانی کے لیے مختلف مقامات پر فیلڈ وزٹس کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ حکومتی اسکیموں کے ثمرات عام شہریوں تک پہنچائے جا سکیں اور عملدرآمد کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں کو بروقت دور کیا جا سکے۔

پیٹرولیم کا معائنہ کر رہی ہیں.
پیٹرولیم کا معائنہ کر رہی ہیں.

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان