رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
روزنامہ جنگ کے صفحے سے خبر کا متن دستیاب نہ ہو سکاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظاتعلی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ کے نام کھلا خط، بیان واپس لینے اور معافی کا مطالبہپانی ہماری ریڈ لائن ہے، پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی: وزیراعظم شہباز شریفتربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصول
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان سے ڈائریکٹر بی آئی ایس پی عبدالرحیم بلوچ کی ملاقات، مستحق خاندانوں کے مسائل پر بات چیت

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان سے ڈائریکٹر بی آئی ایس پی عبدالرحیم بلوچ کی ملاقات، مستحق خاندانوں کے مسائل پر بات چیت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان سے آج ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جعفرآباد عبدالرحیم بلوچ نے ملاقات کی، جس میں پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے مستحق خاندانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انہیں درپیش مسائل اور پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جعفرآباد بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ڈائریکٹر نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے محکمے کی جانب سے مستحق خاندانوں کی معاونت، مالی امداد کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کو درپیش مشکلات، امدادی رقوم کے حصول میں پیش آنے والے مسائل اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ پروگرام کے تحت امدادی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے اور مستحقین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کم آمدنی والے اور مستحق خاندانوں کی مالی معاونت اور معاشی مشکلات میں کمی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے گئے تمام اقدامات میں متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ مستحق افراد کو امدادی سہولیات کی فراہمی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ مستحق خاندانوں کو امدادی رقوم کی شفاف اور منظم انداز میں فراہمی، ان کے مسائل کے بروقت حل اور پروگرام سے متعلقہ امور میں بہتری کے لیے محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت اور فلاحی اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان