رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
یوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئے

لاہور قلندرز کی بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شمولیت میں دلچسپی، ثمین رانا کی تمیم اقبال سے ملاقات

لاہور قلندرز کی بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شمولیت میں دلچسپی، ثمین رانا کی تمیم اقبال سے ملاقات
فائل فوٹو: لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا — تصویر: بشکریہ pakpassion.com

لاہور: لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں مستقبل میں سرمایہ کاری اور فرنچائز کے طور پر شمولیت میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر مناسب کاروباری موقع ملا تو وہ ایونٹ کا حصہ بننا پسند کریں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مالی بے ضابطگیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے لیگ کا آئندہ ایڈیشن ملتوی کر دیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال بھی مختلف مواقع پر عندیہ دے چکے ہیں کہ مقررہ ضابطوں اور شرائط پر پورا اترنے والی غیر ملکی فرنچائزز کو لیگ میں شامل ہونے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔

ابوظبی میں تمیم اقبال سے ملاقات

ثمین رانا ہفتے کو شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظبی میں بنگلادیش اور زمبابوے کے درمیان ٹرائنگولر سیریز کا میچ دیکھنے آئے، جہاں انہوں نے تمیم اقبال کے ساتھ خاصا وقت گزارا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میرے دل کے بہت قریب ہے، میں طویل عرصے سے کسی نہ کسی حیثیت میں بنگلادیش کرکٹ کے ساتھ کام کرنے کا موقع تلاش کر رہا ہوں، اگر مستقبل میں کوئی مناسب موقع سامنے آیا تو قلندرز بی پی ایل کا حصہ بننے پر ضرور غور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش اور پاکستان میں کرکٹ کے لیے موجود غیر معمولی جذبے کو دیکھتے ہوئے اس لیگ کو مشکلات سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کے مواقع تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ اگر ایسا کوئی راستہ نکلتا ہے جس سے تمام فریقوں کو فائدہ ہو تو ہم اس میں بھرپور دلچسپی لیں گے۔

ثمین رانا نے بتایا کہ تمیم اقبال کے ساتھ گفتگو میں فرنچائز کرکٹ کے تجربات اور لیگ کے نظام کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ 11 برس سے پاکستان سپر لیگ سے وابستہ ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی گلوبل لیگ اور ٹی ٹین کرکٹ کے مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کینیڈا کے ساتھ بھی رابطے میں رہے ہیں، ان تجربات کے دوران ہم نے فرنچائز کرکٹ کے انتظامی معاملات، ترقی اور بہتری کے حوالے سے کافی کچھ سیکھا جس سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور قلندرز نے حال ہی میں گیانا کی وزارت نوجوانان و ثقافت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت وہاں سے کھلاڑی تربیت کے لیے پاکستان آئیں گے۔ اس سے قبل زمبابوے کے 8 کھلاڑی بھی اسلام آباد کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں 6 ہفتے گزار چکے ہیں۔

ثمین رانا نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بنگلادیش کے نوجوان کرکٹرز بھی پاکستان آ کر جدید تربیتی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھیں۔

موضوعات: