رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

کیٹ مڈلٹن کا شہزادہ ولیم پر ہیری سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے زور، شاہی ذرائع کا دعویٰ

کیٹ مڈلٹن کا شہزادہ ولیم پر ہیری سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے زور، شاہی ذرائع کا دعویٰ
فائل فوٹو: شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری — تصویر: بشکریہ vanityfair.com

لندن: برطانوی شہزادی کیتھرین مڈلٹن نے اپنے شوہر شہزادہ ولیم پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ناراض بھائی شہزادہ ہیری سے تعلقات بہتر بنائیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ ریڈار آن لائن کے مطابق شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کیٹ مڈلٹن طویل عرصے سے جاری دونوں بھائیوں کی دوری پر تشویش کا شکار ہیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ اختلافات ختم ہونے کا انتظار کرنے کے بجائے بات چیت کا آغاز ہونا چاہیے۔

شاہی ذرائع کے مطابق کیٹ مڈلٹن خاندان میں صلح اور مفاہمت کی حامی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ دونوں بھائی اپنے اختلافات برقرار رہنے کے باوجود رابطے کی بحالی کی جانب قدم بڑھائیں، تاہم شہزادہ ولیم اس تجویز پر آمادہ نہیں۔

ریڈار آن لائن کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے درمیان اختلافات بھی پیدا ہوئے ہیں۔

کیٹ مڈلٹن کو خدشہ ہے کہ دونوں بھائیوں کی کشیدگی ان کے بچوں، شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لوئس پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

شاہی ذرائع کے مطابق کیٹ مڈلٹن کا ماننا ہے کہ خاندانی استحکام کو ترجیح بنانا چاہیے اور پرانی رنجشوں کو غیر معینہ مدت تک برقرار نہیں رکھنا چاہیے۔

موضوعات: