رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

شازیہ منظور کی نجی تقریب میں پرفارمنس کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

شازیہ منظور کی نجی تقریب میں پرفارمنس کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے
فائل فوٹو: گلوکارہ شازیہ منظور — تصویر: بشکریہ tulipsproductions.com

لاہور: معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی ایک نجی تقریب میں پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں، جبکہ بعض افراد نے ان کے لباس اور ظاہری حلیے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وائرل ویڈیو میں شازیہ منظور ایک نجی سالگرہ کی تقریب میں پھولوں والے سادہ سوٹ میں گلوکاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کے لباس، دوپٹے اور مجموعی حلیے پر سوشل میڈیا کے بعض صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے کہا کہ شازیہ منظور شاید گھر میں کپڑے دھو رہی تھی کہ وہاں سے اچانک یہاں آنا پڑ گیا۔ ایک اور صارف نے کہا کہ وہاں موجود لوگ بھی پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔