رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
یوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئے

برطانوی فوج کے سربراہ کا انتباہ: جنگ کی صورت میں ہر شہری سے قربانی کی توقع ہوگی

برطانوی فوج کے سربراہ کا انتباہ: جنگ کی صورت میں ہر شہری سے قربانی کی توقع ہوگی
فائل فوٹو: برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر رولی واکر — تصویر: بشکریہ gov.uk

لندن: برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر رولی واکر نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا ہے۔

شمالی یارکشائر میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام کو جنگ کے لیے تیار رہنے کے معاملے پر سیاسی قیادت کو عوام کے ساتھ کھل کر بات کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری سے قربانی دینے اور ملک کے دفاع کے لیے کردار ادا کرنے کی توقع کی جائے گی۔

انہوں نے فوجیوں سے کہا کہ آپ کو اس بات کا علم نہیں ہے، لیکن قوم کو آپ کی ضرورت پڑنے والی ہے۔

جنرل رولی واکر کے مطابق سیاسی قیادت کو ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے عوام کو قربانیاں دینے پر راضی کرنا ہوگا۔

آگاہی مہم کی اطلاعات

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم اس حوالے سے آگاہی کی نئی مہم بھی شروع کریں گے۔ مہم کا مقصد لوگوں کو بحرانوں، سیلاب، خشک سالی اور جنگوں کے لیے تیار رہنے کی ترغیب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک سروے میں 48 فیصد عوام نے کہا تھا کہ وہ جنگ میں حصہ لینے کے حامی نہیں ہیں۔

موضوعات: