رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

بلی جین کنگ کپ ایشیا اوشیانا گروپ تھری 21 سے 24 اکتوبر تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

بلی جین کنگ کپ ایشیا اوشیانا گروپ تھری 21 سے 24 اکتوبر تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا
فائل فوٹو: پاکستان ٹینس کمپلیکس اسلام آباد — تصویر: بشکریہ khilari.com.pk

اسلام آباد: پاکستان میں پہلی بار بلی جین کنگ کپ ایشیا اوشیانا گروپ تھری ٹینس ٹورنامنٹ 21 سے 24 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ مقابلے پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس میں ہوں گے۔

ایونٹ میں پاکستان سمیت آٹھ ممالک کی خواتین ٹینس ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ان میں بحرین، بھوٹان، ایران، اردن، کویت، مالدیپ، پاکستان اور قطر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق کے مطابق پاکستان میں پہلی بار بلی جین کنگ کپ کی میزبانی ملک میں خواتین ٹینس کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

اعصام الحق نے کہا کہ بلی جین کنگ کپ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی میزبانی پاکستان میں بین الاقوامی ٹینس مقابلوں کے انعقاد کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے شریک ٹیموں، آفیشلز اور وفود کے استقبال اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے انتظامات جاری ہیں۔