رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

ماشکیل میں عرشیان میڈیکل ہسپتال کا افتتاح، میر حاجی زابد علی ریکی کا بہتر طبی سہولیات پر زور

ماشکیل میں عرشیان میڈیکل ہسپتال کا افتتاح، میر حاجی زابد علی ریکی کا بہتر طبی سہولیات پر زور

ماشکیل: پی ایم پی اے و خادم واشک میر حاجی زابد علی ریکی نے ماشکیل میں عرشیان میڈیکل ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات، محکمہ تعلیم کے افسران، ڈاکٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈاکٹر محمد رفیق سیاہ پاد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ماشکیل عبدالرازق ساسولی، بی آر ایس پی ڈسٹرکٹ واشک کے ہیڈ حبیب ملنگزئی، میر حاجی اسحاق ملنگزئی، میر حاجی نذیر احمد حسنی، میر عکاہشہ ملازئی، میر آسا احمدزئی، ڈاکٹر سرفراز حسنی، ڈاکٹر محمد اشرف ریکی، میر سیف اللہ احمدزئی، مولوی عبدالروف، مولوی عبداللہ، حافظ محمود، میر حاجی غوث بخش سہر، ڈاکٹر ندیم ملنگزئی، عبدالغنی بلوچ، ممتاز سماجی کارکن و صحافی نصیر کبدانی، میر حفیظ حسنی، حاجی وسیم ریکی، میر برکت حسنی، ڈاکٹر نصیب اللہ سیاہ پاد، میر حاجی مراد دھیانی اور شہزاد ساسولی سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

طبی سہولیات وقت کی اہم ضرورت

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر حاجی زابد علی ریکی نے کہا کہ علاقے میں طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے شعبے کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف مریضوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ علاقے کے لوگوں کو علاج معالجے کے حوالے سے درپیش مشکلات کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ انسانی زندگی سے براہ راست وابستہ ہے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور شعبوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تقریب کے اختتام پر عرشیان میڈیکل ہسپتال کی کامیابی، علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

موضوعات: