ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن عبدالباسط بزدار کا این 70 بواٹہ تا ڈاڈا حاجی زیرِ تعمیر سڑک کا دورہ

بارکھان: کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن عبدالباسط بزدار نے این 70 بواٹہ تا ڈاڈا حاجی زیرِ تعمیر سڑک کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایکسین روڈز فضل محمد زرکون، پی ایس کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن حاجی حبیب خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران سڑک کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد علاقے میں آمدورفت کو بہتر بنانا، عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اور مقامی آبادی کو بہتر مواصلاتی رابطوں کی سہولت دینا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن «خوشحال بلوچستان» کے تحت صوبے میں معیاری سڑکوں کی تعمیر اور عوام کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ حکومتِ بلوچستان عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی کاموں میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











