سیوی میں پولیو مہم 2 سے 5 نومبر تک، ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں تیاریوں کا اجلاس

سیوی: ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں آئندہ پولیو مہم کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر میر بہادر خان بنگلزئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قادر ہارون اور عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے کوآرڈینیٹر سمیت دیگر ضلعی افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پولیو مہم کے انتظامات، ٹیموں کی تیاریوں اور مہم کو مؤثر انداز میں کامیاب بنانے کے حوالے سے امور زیرِ غور آئے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پولیو مہم 2 نومبر سے 5 نومبر 2026ء تک جاری رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، جبکہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











