رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا

سیوی: گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں یومِ اساتذہ کی تقریب، پرنسپل محمد عارف بیگ کا خطاب

سیوی: گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں یومِ اساتذہ کی تقریب، پرنسپل محمد عارف بیگ کا خطاب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سیوی میں گزشتہ روز یومِ اساتذہ عقیدت و احترام اور پروقار انداز میں منایا گیا، جس میں اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی اور اساتذہ کے مقام اور تعلیمی و تربیتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل محمد عارف بیگ اور دیگر مقررین نے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کے بنیادی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ استاد ایک نسل کی تعلیم و تربیت کے ساتھ طلبہ کی کردار سازی اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اساتذہ کا ہمیشہ احترام کریں، ان کی رہنمائی سے بھرپور استفادہ کریں اور علم و اخلاق کو زندگی کا حصہ بنائیں، کیونکہ استاد کی عزت اور علم کا حصول ایک مہذب، باشعور اور کامیاب معاشرے کی بنیاد ہے۔ تقریب میں اساتذہ کی خدمات کو سراہا گیا اور طلبہ کو تعلیم، نظم و ضبط اور اساتذہ کے احترام کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان