چمن کے GBMHS میں یوم اساتذہ کی تقریب، ڈی ای او عبدالقدوس اچکزئی اور حاجی رسالدار عبدالمالک اچکزئی کا خطاب

چمن: یومِ اساتذہ کے موقع پر GBMHS چمن میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف سرکاری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر عبدالقدوس اچکزئی اور قبائلی رہنما حاجی رسالدار عبدالمالک خان اچکزئی تھے، جبکہ DDOE قاری عبدل، پرنسپل GBMHS حاجی سرور اور ایجوکیشن فوکل پرسن جعفر خان سمیت مختلف اسکولوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں عبدالقدوس اچکزئی اور حاجی رسالدار عبدالمالک خان اچکزئی نے کہا کہ استاد معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور باشعور و مہذب معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت اور خلوص کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو عزت و احترام دینا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور تعلیم کے فروغ کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
دیگر مقررین نے بھی اساتذہ کے کردار اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











