رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:14مغرب 17:51عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دھمکیاں طاقت نہیں، بے بسی کی علامت ہیں: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان چین پہنچ گئےعمران خان کو تنہا نہ چھوڑنے کا اعلان، بامعنی مذاکرات کے لیے غیر مشروط آمادگی: محمود خان اچکزئیاستنبول: 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، ایران پر فوجی کارروائی کی مخالفت اور ہرمز کھولنے کا مطالبہاسحاق ڈار آر فور اجلاسوں میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئےبلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، ترقیاتی معلومات تک عوام کی رسائی ضروری: سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی مسلسل تیسرے روز کھلی کچہری، مسائل کے فوری حل کی ہدایتمکہ، جدہ اور طائف کے لیے حوثی حملوں کا انتباہ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیانیب کی کارروائی تیز، سہیل آفریدی ریڈار پر، سابق وزرا کا اثاثوں کا ریکارڈ طلبگورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف جے یو آئی کا اصولی مؤقف، اسلم غوری کا جمہوریت دفن کرنے کا الزامخیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ ہوں گے: کامران مرتضیٰٹرمپ کا دعویٰ: 250 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک بھارت جنگ رکی، 11 طیارے گرائے گئے

اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی کی ایم ڈی پی پی ایچ آئی مرتضیٰ بلوچ سے ملاقات، بی ایچ یوز پر بریفنگ

اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی کی ایم ڈی پی پی ایچ آئی مرتضیٰ بلوچ سے ملاقات، بی ایچ یوز پر بریفنگ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے پی پی ایچ آئی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) مرتضیٰ بلوچ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مکران ڈویژن کے ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محب اللہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ایم ڈی پی پی ایچ آئی مرتضیٰ بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ کو بلیدہ کے بنیادی مراکزِ صحت (بی ایچ یوز) کی صورتحال اور طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ بلیدہ کے تمام بنیادی مراکزِ صحت فعال ہیں اور طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے، جبکہ ملازمین کی حاضری اور ڈیوٹی کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید مانیٹرنگ سسٹم بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے بنیادی مراکزِ صحت کی فعالیت اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پی پی ایچ آئی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ناگزیر ہے، اور یقین دلایا کہ جہاں بھی ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور معاونت کی ضرورت ہوگی، انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان