کیڈٹ کالج قلعہ عبداللہ میں اقبال لائبریری کا افتتاح، ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی ڈاکٹر عبدالروف رفیقی مہمانِ خصوصی

قلعہ عبداللہ: کیڈٹ کالج قلعہ عبداللہ میں علم، مطالعہ اور ادب کے فروغ کے لیے قائم کی گئی اقبال لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی لاہور ڈاکٹر عبدالروف رفیقی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے لائبریری کا افتتاح کیا۔
تقریب میں اقبال لائبریری کے قیام کو طلبہ میں مطالعے کے رجحان، علمی و ادبی سرگرمیوں اور تحقیقی صلاحیتوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ پرنسپل کیڈٹ کالج قلعہ عبداللہ بریگیڈیئر عمران خان نے کہا کہ یہ علمی منصوبہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور تعاون سے پایہ تکمیل کو پہنچا، جو طلبہ کے لیے علم و تحقیق کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔
شرکاء نے لائبریری کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ طلبہ، اساتذہ، محققین اور اہلِ علم کے لیے مطالعہ و تحقیق کا مؤثر مرکز ثابت ہوگی۔


تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











