ڈپٹی کمشنر چمن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ اجلاس، اسکولوں میں جاری کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کی مجموعی تعلیمی صورتحال، اسکولوں میں جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں، بنیادی سہولیات اور درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے افسران نے تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ کی حاضری، اساتذہ کی کارکردگی اور جاری کاموں پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معیاری تعلیم اور سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسکولوں میں جاری کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں اور درس و تدریس کو مزید مؤثر بنایا جائے، اور کہا کہ ضلع چمن میں تعلیم کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











