اورماڑہ: بلوچی شاعر سلیم بزگ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت کو شعری مجموعہ ”چَول چستیں چاڑ“ پیش کیا

اورماڑہ: معروف بلوچی شاعر سلیم بزگ نے اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت سے ملاقات کی اور اپنا شعری مجموعہ ”چَول چستیں چاڑ“ تحفے کے طور پر پیش کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر اور ایڈیشنل ہیلتھ آفیسر و انچارج آر ایچ سی اورماڑہ ڈاکٹر علی اکبر لعل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچی زبان و ادب کے فروغ، علاقائی ثقافت کے تحفظ اور نئی نسل کو ادبی و ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر ماہ نور برکت نے شاعر کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی زبانیں اور ادب ہماری ثقافتی شناخت کا اہم سرمایہ ہیں، جن کے فروغ اور تحفظ کے لیے اجتماعی کاوشیں ضروری ہیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











