ریسرچ آفیسر نگہت دین کا فشریز آفس پسنی کا دورہ، مائیکرو لیب اور ماڈل فش مارکیٹ کا معائنہ

پسنی: سیکریٹری فشریز اینڈ کوسٹل ڈویلپمنٹ بلوچستان طارق قمر اور ڈائریکٹر جنرل فشریز عتیق اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ریسرچ آفیسر میڈم نگہت دین نے فشریز آفس پسنی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہزیب صادق، میر خالد کلمتی، نورالدین حسنی، میر آصف رند اور میرین بایولوجسٹ اسد اللہ بھی موجود تھے۔
ریسرچ آفیسر نے ملازمین کی حاضری، دفتری نظم و ضبط اور مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جبکہ مائیکرو لیب، ماڈل فش مارکیٹ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز میرین شاہزیب صادق نے پسنی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور محکمہ کی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
نگہت دین نے ہدایت کی کہ پائیدار ماہی گیری، سمندری وسائل کے تحفظ، سائنسی تحقیق، فشریز انفراسٹرکچر کی بہتری اور ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے تاکہ صوبائی حکومت کے ماہی گیری اور ساحلی ترقی کے وژن کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











