ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے کمشنر مکران کا چارج سنبھال لیا، عوامی مسائل کے حل کو ترجیح قرار دیا
تربت: کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر دفتری امور اور سرکاری فرائض کی انجام دہی کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ مکران ڈاکٹر محب اللہ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر وحید بلیدی، تربت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی، پھلان خان، مقبول ناصر، مبارک علی بلوچ، زاہد حسین، اکرم مقصود، ٹھیکیدار عصاء اور دیگر شخصیات نے ان سے ملاقات کی اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مکران ڈویژن میں عوامی مسائل کے حل، انتظامی امور میں بہتری، سرکاری اداروں کی کارکردگی مؤثر بنانے اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور بہتر انتظامی نظام ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور ڈویژن کے اضلاع کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے مؤثر رابطہ اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











