نصیرآباد ڈویژن: کمشنر صلاح الدین نورزئی نے ریونیو کے دو اسسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی

نصیرآباد: حکومت بلوچستان کے وژن کے مطابق نصیرآباد ڈویژن میں عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر ملازمین کے پروموشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے محکمہ ریونیو کے اسسٹنٹ برکت علی کھوسہ اور شکر الدین تنیہ کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کر دیے۔
ترقی پانے والے ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور ایس ایم بی آر قمبر دشتی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کاوشوں سے نصیرآباد ڈویژن میں طویل عرصے سے رکے ہوئے ملازمین کی ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
کمشنر صلاح الدین نورزئی نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کے ساتھ آپ کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں، لہٰذا دیانتداری، فرض شناسی اور مفادِ عامہ کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی خدمات جاری رکھیں تاکہ حکومتی اقدامات اور سہولیات عوام تک مؤثر انداز میں پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں ملازمین کے پروموشن کے عمل کو مزید وسعت دینے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور دیگر ملازمین کو ترقی دینے کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











