مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ بلیدی کو نئے سیکرٹری شیر شاہ غلزئی کی محکمہ جاتی بریفنگ

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری شیر شاہ غلزئی نے ملاقات کی اور انہیں محکمے کی کارکردگی، جاری منصوبوں، مختلف پروگرامز اور مجموعی محکمہ جاتی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
سیکرٹری شیر شاہ غلزئی نے مشیر وزیر اعلیٰ کو محکمے کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود، ترقی، تحفظ اور انہیں معاشی و سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے خواتین کی ترقی اور انہیں معاشرے میں مؤثر اور باوقار مقام فراہم کرنے کے لیے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
مشیر وزیر اعلیٰ نے محکمے کے امور میں شفافیت، مؤثر نگرانی اور بہتر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سے متعلق حکومتی پروگرامز کے ثمرات صوبے کے دور دراز علاقوں تک پہنچائے جائیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











