رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›پنجگور

یونیورسٹی آف مکران پنجگور میں چائنیز ایمبیسیڈر اسکالرشپ کے تحت 125 طلبہ میں اسکالرشپ لیٹرز تقسیم

یونیورسٹی آف مکران پنجگور میں چائنیز ایمبیسیڈر اسکالرشپ کے تحت 125 طلبہ میں اسکالرشپ لیٹرز تقسیم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

پنجگور: یونیورسٹی آف مکران میں چائنیز ایمبیسیڈر اسکالرشپ کے تحت 125 مستحق طلبا و طالبات میں اسکالرشپ لیٹرز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ یہ اسکالرشپ چائنیز ایمبیسیڈر کی جانب سے یونیورسٹی کو فراہم کیا گیا، جسے یونیورسٹی نے اپنے شفاف Need-Based Scholarship Program کے تحت مالی طور پر مستحق طلبا و طالبات میں تقسیم کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میر سادات بلوچ نے منتخب طلبا و طالبات میں اسکالرشپ لیٹرز تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈین یونیورسٹی آف مکران ڈاکٹر محمد یونس بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز عطا مہر موجود تھے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی آف مکران ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کوئی باصلاحیت طالب علم صرف مالی مشکلات کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے اس اسکالرشپ کو پاک چین دوستی، باہمی اعتماد اور تعلیمی تعاون کا عملی مظہر قرار دیا۔

پہلا باقاعدہ نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام

وائس چانسلر نے بتایا کہ یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ باقاعدہ Need-Based Scholarship Program شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت مستحق طلبا کی معاونت کے لیے منظم اور شفاف نظام وضع کیا گیا ہے۔ 125 طلبا و طالبات کا انتخاب Need-Based Scholarship Committee نے مکمل شفافیت سے کیا، جس میں یونیورسٹی کے نمائندوں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور بیرونی ماہرینِ تعلیم بھی شامل تھے، اور انتخاب میرٹ اور مالی ضرورت کی بنیاد پر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ کی رقم طلبا کی ٹیوشن فیس میں ایڈجسٹ کی جائے گی تاکہ وہ اپنی تعلیم بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔ یونیورسٹی ہر سمسٹر میرٹ اسکالرشپ پروگرام بھی باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے تحت نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلبا کو میرٹ پر اسکالرشپس دی جاتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے اسکالرشپ کے لیے چائنہ گورنمنٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے تعلیمی تعاون سے مستحق طلبا کو مدد ملنے کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعلیمی روابط مزید مستحکم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی قومی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے مزید اسکالرشپ پروگرام متعارف کرانے کی کوشش جاری رکھے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: