رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›ڈیرہ مراد جمالی

یومِ استحصالِ کشمیر: ڈیرہ مراد جمالی میں اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ کی سربراہی میں یکجہتی ریلی

یومِ استحصالِ کشمیر: ڈیرہ مراد جمالی میں اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ کی سربراہی میں یکجہتی ریلی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کے احکامات کی روشنی میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل احمد کی سربراہی میں ایک بھرپور یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی محکموں کے افسران، اساتذہ، طلباء و طالبات، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی اللہ ہو چوک پہنچی اور واپس ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے، جبکہ «کشمیر بنے گا پاکستان» اور «پاک آرمی زندہ باد» کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ اور دیگر مقررین نے 5 اگست 2019 کے اقدامات کو کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن بھارت نے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی، جس کے بعد سے وہاں کے عوام مسلسل ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔ ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، کشمیری عوام کی آزادی اور خطے میں پائیدار امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی
نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان