رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›ہرنائی

ہرنائی: ڈسٹرکٹ مائنز الاٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس، مجوزہ علاقوں کے مشترکہ موقع معائنے کی ہدایت

ہرنائی: ڈسٹرکٹ مائنز الاٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس، مجوزہ علاقوں کے مشترکہ موقع معائنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

ہرنائی: ضلع ہرنائی میں کانوں (مائنز) کی قانونی اور شفاف الاٹمنٹ یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ مائنز الاٹمنٹ کمیٹی کا اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز، ڈویژنل فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او) اور کمیٹی کے دیگر سینئر ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں مائنز کی الاٹمنٹ سے متعلق زیرِ التوا کیسز کی پیش رفت، درپیش مسائل اور فنی و قانونی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات، محکمہ مال اور پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ الاٹمنٹ کے لیے تجویز کردہ علاقوں کا موقع پر جا کر مشترکہ معائنہ (سائٹ وزٹ) کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ الاٹمنٹ کے لیے مختص زمین کی نوعیت، حدود اور جغرافیائی موقع کا درست تعین کیا جائے، متعلقہ رقبے پر محکمہ جنگلات کے دائرۂ اختیار اور قانونی پہلوؤں کی مکمل تصدیق کرکے جامع رپورٹ مرتب کی جائے، اور تمام تصدیقی مراحل بلا تاخیر مکمل کرکے رپورٹس متعلقہ فورم پر پیش کی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے مابین کوآرڈینیشن مزید فعال بنانے پر زور دیا تاکہ انتظامی تاخیر سے الاٹمنٹ کے معاملات تعطل کا شکار نہ ہوں۔ اجلاس کے اختتام پر عزم کیا گیا کہ ضلع میں معدنی وسائل کی الاٹمنٹ کے تمام امور سرکاری قواعد، مروجہ قوانین اور زمینی حقائق کے مطابق مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدارانہ اور قانونی طریقے سے نمٹائے جائیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان