رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

ہرنائی: چیئرمین سید عطاء اللہ شاہ فور ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ، لورالائی فٹبال کلب پینلٹی ککس پر فاتح

ہرنائی: چیئرمین سید عطاء اللہ شاہ فور ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ، لورالائی فٹبال کلب پینلٹی ککس پر فاتح
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

ہرنائی: ضلع ہرنائی میں کھیل کے میدان ایک بار پھر آباد ہو گئے۔ آریانہ فٹبال کلب ہرنائی کے زیرِ اہتمام «چیئرمین سید عطاء اللہ شاہ فور ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ» کے سلسلے میں ایک سنسنی خیز اور دلچسپ فٹبال میچ کھیلا گیا، جس میں شائقین کو جاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

میچ کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ہرنائی میر ارشد حسین جمالی تھے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کھوسٹ اسرار احمد شاہوانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آرگنائزرز اور کھلاڑیوں نے ضلعی انتظامیہ کے حکام کا پرجوش استقبال کیا۔

پینلٹی ککس پر فیصلہ

فائنل و سنسنی خیز مقابلہ بلوچ کاروان فٹبال کلب اور لورالائی فٹبال کلب کی مضبوط ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ مقررہ وقت کے اختتام تک دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور میچ برابر رہا۔ فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا، جس میں لورالائی فٹبال کلب نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر لی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میر ارشد حسین جمالی نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا: «جن معاشروں میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں، وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور نوجوان منشیات جیسے قبیح اور مہلک رجحانات سے محفوظ رہتے ہیں۔» انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور ان کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے ایسے مقابلوں کا مسلسل انعقاد انتہائی ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کھیل کے فروغ اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 20 ہزار روپے نقد مالی تعاون کا اعلان کیا۔

ٹورنامنٹ کمیٹی اور آریانہ فٹبال کلب کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر میر ارشد حسین جمالی اور اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد شاہوانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مصروفیت کے باوجود دونوں افسران کا نوجوانوں کے درمیان پہنچنا اور ان کی مالی و اخلاقی معاونت کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی سرپرستی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہے۔ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ آئندہ بھی علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان