رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›ہرنائی

ہرنائی: پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس، خسرہ اور چکن پاکس کے خلاف آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

ہرنائی: پی پی ایچ آئی ہرنائی کے دفتر میں ستمبر 2026 کا ماہانہ جائزہ اجلاس (MRM) ہوا، جس کی مشترکہ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ہرنائی اور ڈسٹرکٹ مینیجر (DM) پی پی ایچ آئی نے کی۔ اجلاس میں ضلع کے اہم طبی و انتظامی حکام اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکاء میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک (IHHN)، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بے نظیر نشوونما پروگرام (BNP)، EPI اور PPHI کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن (M&E) افسران اور تمام بنیادی مراکزِ صحت (BHUs) کے انچارجز شامل تھے۔

بی ایچ یوز کی یونٹ وار جانچ

اجلاس میں ستمبر کے دوران ضلع بھر کے تمام بنیادی مراکزِ صحت کی کارکردگی کا یونٹ وار تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مریضوں کی آمد اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا، دورانِ حمل دیکھ بھال، زچگی کے حفاظتی اقدامات اور نومولود بچوں کی نگہداشت سے متعلق سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اور بچوں کی ویکسینیشن کوریج کا باریک بینی سے معائنہ کرکے کوریج بڑھانے پر زور دیا گیا۔

سوءِ تغذیہ (Malnutrition) کے شکار بچوں کی بروقت شناخت کرکے انہیں بے نظیر نشوونما پروگرام اور انڈس نیٹ ورک کے غذائی پروگراموں میں ریفر کرنے کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے کا اعادہ کیا گیا۔

شرکاء کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت خصوصی ہیلتھ کانفرنس کے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا، جس میں ضلع میں خسرہ (Measles) اور چکن پاکس (Chickenpox) کے مشتبہ کیسز سے متعلق حکمتِ عملی طے کی گئی تھی۔

ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی اور ڈی ایچ او نے بی ایچ یوز کے انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے روایتی دائرہ کار سے آگے بڑھ کر اپنے علاقوں (Catchment Areas) میں خسرہ، چکن پاکس اور روٹین ویکسینیشن سے متعلق غلط فہمیوں اور بے بنیاد خدشات کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر آگاہی مہمات چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے خلاف افواہوں کا سدِباب اور والدین میں آگاہی انتظامیہ اور طبی عملے کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس کے اختتام پر ضلع میں صحت کی سہولیات کو مزید فعال بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان