رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›ہرنائی

ہرنائی میں یومِ استحصالِ کشمیر سیمینار، ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی صدارت

ہرنائی میں یومِ استحصالِ کشمیر سیمینار، ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی صدارت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

ہرنائی: یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے ضلع ہرنائی میں ایک باوقار سیمینار منعقد ہوا، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط، غصب شدہ حقوق اور نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی نے کی، جبکہ ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھکرانی، اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام حیدر سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور علاقائی معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مقررین نے 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کی یکطرفہ، غیر قانونی اور غیر آئینی منسوخی پر سخت تنقید کی اور اسے عالمی قوانین کا استہزاء قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر کی تاریخی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ خصوصیت کو سلب کرنا ہے۔

مقررین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں آبادیاتی (Demographic) تناسب تبدیل کر کے کشمیریوں کو ان کی اپنی زمین پر اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے، جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان مظالم سے کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو دبایا نہیں جا سکتا، اور پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، ان کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وہ اقوامِ متحدہ کے منشور کے مطابق حقِ خودارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔

سیمینار کے اختتام پر کشمیری عوام سے کامل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا اور شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی، وادیٔ کشمیر کی جلد آزادی، معرکۂ حق کے شہداء اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کی قیادت کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کی قیادت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان