رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›ہرنائی

ہرنائی میں کھلی کچہری: ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے عوامی مسائل پر موقع پر احکامات جاری کیے

ہرنائی میں کھلی کچہری: ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے عوامی مسائل پر موقع پر احکامات جاری کیے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

ہرنائی: ضلعی انتظامیہ ہرنائی کی جانب سے عوامی مسائل کی براہِ راست شنوائی اور فوری تدارک کے لیے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ہرنائی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کی۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان دوریاں ختم کرنا اور عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنا تھا۔

کھلی کچہری میں سول، عسکری اور پولیس حکام نے مل کر عوامی مسائل سنے۔ اس موقع پر ایف سی ہرنائی (81 ونگ) کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ارباب علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین، ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھکرانی اور اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی اسرار احمد شاہوانی سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، قبائلی عمائدین اور مذہبی رہنما بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

شہریوں نے تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، انفراسٹرکچر اور امن و امان سے متعلق مسائل حکام کے سامنے رکھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل توجہ سے سنے اور متعدد مسائل پر متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام جائز مطالبات جلد حل کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ علاقے کی ترقی اور شہریوں کی فلاح کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور کھلی کچہریوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ گڈ گورننس کے ثمرات عام آدمی کی دہلیز تک پہنچ سکیں۔ اختتام پر سیاسی و قبائلی عمائدین نے انتظامیہ کے اس عوام دوست اقدام کو سراہا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان