رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ہائی کورٹ کے حکم پر کوئٹہ میں کینسل شدہ لوکل بسوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 بسیں بند، 3 مالکان گرفتار

ہائی کورٹ کے حکم پر کوئٹہ میں کینسل شدہ لوکل بسوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 بسیں بند، 3 مالکان گرفتار
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ کی ہدایات پر 5 ستمبر کو کوئٹہ شہر میں خستہ حال اور موٹر وہیکل آرڈیننس و رولز کے تحت کینسل شدہ پرمٹ پر چلنے والی لوکل بسوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کوئٹہ نعمت اللہ ترین نے اپنے عملے، ایس پی ٹریفک صدر کوئٹہ عاصم شاہ اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف روٹس پر کارروائی کی۔ اس دوران پانچ خستہ حال اور کینسل شدہ لوکل بسیں بند کر دی گئیں، تین بس مالکان گرفتار ہوئے اور ایک بس مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

حکام کے مطابق ان تمام بسوں کے پرمٹ خستہ حالی اور قوانین کی خلاف ورزی پر آر ٹی اے پہلے ہی منسوخ کر چکی تھی، اس کے باوجود انہیں مختلف روٹس پر غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا۔

نعمت اللہ ترین نے کہا کہ منسوخ شدہ پرمٹ اور خستہ حال گاڑیوں کو کسی صورت سڑکوں پر چلنے نہیں دیا جائے گا اور شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔ کوئٹہ شہر کی اندرونی سڑکوں پر اب صرف 2022 ماڈل کوسٹر اور آئی ایس کو چلنے کی اجازت ہوگی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان