رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج زیارت میں ٹیچرز ڈے کی تقریب، تقاریر، کیک کٹنگ اور ثقافتی اتن

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج زیارت میں ٹیچرز ڈے کی تقریب، تقاریر، کیک کٹنگ اور ثقافتی اتن
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

زیارت: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج زیارت میں اساتذہ کی علمی، اخلاقی اور تربیتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ٹیچرز ڈے کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر بلوچ خان تھے، جبکہ کالج کے پرنسپل پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ سمیت اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

طلبہ نے اساتذہ سے محبت، عقیدت اور احترام کے اظہار کے لیے مختلف پروگرام پیش کیے اور اردو و انگریزی تقاریر میں اپنے اساتذہ کی محنت، رہنمائی، کردار سازی اور تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ طلبہ نے اساتذہ کو تحائف بھی دیے، جبکہ "Happy Teachers Day" درج خصوصی کیک کی رونمائی ہوئی جسے اساتذہ اور طلبہ نے مل کر کاٹا۔

تقریب سے پروفیسر عبدالحمید، پروفیسر عجب خان، پروفیسر بلوچ خان اور پرنسپل پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ نے خطاب کیا اور اساتذہ کے عظیم مقام، طلبہ کی تربیت میں ان کے کردار اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں استاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

آخری مرحلے میں اردو تقریری مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ پروفیسر صاحبان کو ان کی علمی، تدریسی اور انتظامی خدمات کے اعتراف میں سووینئرز اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ پرنسپل کی جانب سے طلبہ کے لیے چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر ثقافتی اتن (Attan) کا مظاہرہ پیش کیا گیا جس میں طلبہ نے روایتی جوش و جذبے سے حصہ لیا۔ پروگرام کو استاد اور شاگرد کے رشتے، احترامِ استاد، تعلیمی اقدار اور مقامی ثقافت کا حسین امتزاج قرار دیا گیا، اور اس عہد کی تجدید کی گئی کہ استاد کی عزت، علم کی قدر اور تعلیم کے فروغ سے ایک بہتر معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

زیارت: پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر نقیب اللہ کو سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر پروفیسر عبدالکریم چیف گیسٹ شیلڈ پیش کر رہے ہیں
زیارت: پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر نقیب اللہ کو سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر پروفیسر عبدالکریم چیف گیسٹ شیلڈ پیش کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان