گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن میں یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریب اور یکجہتی ریلی

چمن: گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن میں 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب اور اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں اساتذہ اور طلبہ نے مسئلہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہد اور حقِ خودارادیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
بعد ازاں اسکول کے احاطے میں اظہارِ یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











