رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لاہور: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور روشن پیکیجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخطبیوٹمز یونیورسٹی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا گورنر جعفر خان مندوخیل نے افتتاح کیامعاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگوفیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہ

گوادر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، ایس ایس ٹی اساتذہ کی کنٹریکٹ بھرتی شروع کرنے والا پہلا ضلع بننے کی تیاری

گوادر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، ایس ایس ٹی اساتذہ کی کنٹریکٹ بھرتی شروع کرنے والا پہلا ضلع بننے کی تیاری
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وژن کے مطابق ضلع گوادر میں معیاری تعلیم کے فروغ، تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ظہور بلوچ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ (DEG) کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ڈی ایس پی پولیس چاکر بلوچ، محکمہ تعلیم کے افسران، سوشل ویلفیئر، این جی اوز، ترقیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع میں تعلیم کو درپیش مسائل، ان کے پائیدار حل اور تعلیمی شعبے کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کلسٹر بجٹ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایکشن پلان، داخلہ مہم، اسکول چھوڑنے والے بچوں (Dropout) کی شرح میں کمی، غیر فعال (Non-Functional) اسکولوں کی بحالی، تعلیمی اہداف اور مجموعی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔

سرکاری ترقیاتی پروگراموں PSDP، PSDI اور BSDI کے تحت جاری اور مکمل منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، اور شرکا کو اسکولوں کی نئی عمارتوں، تکمیل شدہ منصوبوں، BSDI فیز ون کے مکمل منصوبوں، زیرِ تعمیر اسکیموں اور اسکولوں کی سولرائزیشن سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ظہور احمد بلوچ نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ طلبہ کو جدید اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ایس ایس ٹی اساتذہ کی کنٹریکٹ بھرتی

اجلاس میں SST اساتذہ کی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ اعلیٰ حکام سے منظوری کے بعد ضلع گوادر بلوچستان کا پہلا ضلع ہوگا جہاں ایس ایس ٹی اساتذہ کی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ریکروٹمنٹ کمیٹی، پالیسی اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے نان فارمل ایجوکیشن سینٹرز اور مدارس سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔ سرکاری نصابی کتب اور پروف امپروومنٹ بکس کی بروقت تقسیم کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے پیش رفت دریافت کی اور ہدایت کی کہ تمام طلبہ کو بروقت نصابی کتب کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاسوں میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کے نمائندوں کو بھی باقاعدگی سے مدعو کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ظہور بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں تعلیمی شعبے کی بہتری، جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی، اساتذہ کی استعدادِ کار میں اضافے اور ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، اور ضلعی انتظامیہ ان اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام جاری رکھے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان