گوادر میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ 19 ستمبر تک جاری، بچوں کو حفاظتی ٹیکے اور خواتین کو ٹی ٹی ویکسین

گوادر: صوبائی حکومت کی ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ اور حفاظتی ٹیکہ جات کے فروغ کی پالیسی کے تحت ضلع گوادر میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ 14 ستمبر سے شروع ہوا ہے جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔
نیشنل پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالوحد کے مطابق مہم کے دوران مختلف علاقوں میں بچوں کی روٹین امیونائزیشن، حاملہ خواتین کو ٹی ٹی ویکسینیشن اور 2 سے 5 سال کے بچوں کو ڈی ورمنگ کی گولیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ خواتین کو بچوں کی صحت، صفائی اور بروقت حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت سے آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد ماؤں اور بچوں کو قابل تدارک بیماریوں سے محفوظ بنانا، ویکسینیشن کوریج بہتر کرنا اور صحت مند طرز زندگی کا شعور اجاگر کرنا ہے، کیونکہ صحت مند ماں اور صحت مند بچہ ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











