رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گوادر میں اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل: 120 طالبات کی تربیت، ڈپٹی کمشنر نے سرٹیفکیٹس دیے

گوادر میں اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل: 120 طالبات کی تربیت، ڈپٹی کمشنر نے سرٹیفکیٹس دیے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور طلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ عملی، طبی اور فنی مہارتوں سے آراستہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وہ محکمہ تعلیم گوادر اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP) کے زیرِ اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر پروگرام کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کی سطح پر طالبات کو بنیادی طبی مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور نصابی تعلیم کے ساتھ ایسی عملی تربیت نوجوانوں میں خود اعتمادی، ذمہ داری اور ہنگامی طبی حالات میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔

آٹھ ماہ کا کورس، امتحان بولان یونیورسٹی لے گی

پروگرام میں طالبات کو آٹھ ماہ پر مشتمل جامع تربیتی کورس کرایا گیا جس میں ابتدائی طبی امداد (First Aid)، ایمرجنسی رسپانس، صحت و حفاظت، مریض کی بنیادی نگہداشت اور دیگر ضروری طبی مہارتیں شامل ہیں۔ تقریب میں بتایا گیا کہ تربیت مکمل ہونے کے بعد امتحان بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے زیرِ اہتمام لیا جائے گا اور کامیاب طالبات کو باقاعدہ سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں 120 طالبات کامیابی سے تربیت مکمل کر چکی ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں نئی طالبات کی تربیت شروع کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام نوجوان نسل کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم، ہنر اور بنیادی صحت کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے صوبائی حکومت کے عزم کا عملی اظہار ہے۔

تقریب سے ضلعی آفیسر تعلیم ذاہد حسین، ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے منیجر عادل نودزئی اور ہیڈمسٹریس بلقیس سلیمان نے بھی خطاب کیا اور پروگرام کو طالبات کی صلاحیتوں میں اضافے، صحت و حفاظت کے شعور اور معاشرے کی مؤثر خدمت کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر پروگرام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کر رہے ہیں
گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر پروگرام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کر رہے ہیں
گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور و ضلعی آفیسر تعلیم ذاہد حسین اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر پروگرام کی اختتامی تقریب میں طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کر رہے ہیں
گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور و ضلعی آفیسر تعلیم ذاہد حسین اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر پروگرام کی اختتامی تقریب میں طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان