کوئٹہ کے سریاب میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن، 25 پمپس سیل اور 16 افراد گرفتار

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے زیادہ آبادی والے علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25 غیر قانونی منی پیٹرول پمپس سیل کر دیے اور 16 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر جاری کارروائیوں کے سلسلے میں سب ڈویژن سریاب میں اسپیشل مجسٹریٹ سریاب نے کارروائی کرتے ہوئے 25 پمپس سیل کیے، جبکہ گرفتار 16 افراد کو جیل منتقل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز اور تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











