رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کوئٹہ: بروری روڈ پر تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی

کوئٹہ: بروری روڈ پر تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر اور میونسپل مجسٹریٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر عمران زیب نے بروری روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

یہ کارروائی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر کی گئی۔

کارروائی کے دوران بروری روڈ پر سڑک اور فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بروری اور میونسپل مجسٹریٹ نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ سڑک اور فٹ پاتھ پر دوبارہ کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جائیں، اور واضح کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سامان ضبط کرنے کے ساتھ گرفتاری اور دکانوں کو سیل کرنے سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی عوامی شکایات اور غیر قانونی تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے پیشِ نظر کی گئی۔ دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت اور سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ بروری روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان