رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء: ہراسمنٹ ثابت ہونے پر سرکاری اہلکار ملازمت سے برطرف ہوگا، کیریئر سیمینار سے خطاب

کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء: ہراسمنٹ ثابت ہونے پر سرکاری اہلکار ملازمت سے برطرف ہوگا، کیریئر سیمینار سے خطاب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت حکومت بلوچستان ہراسمنٹ ایکٹ 2016 کے ذریعے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ طالبات بلا خوف و خطر تعلیمی سفر جاری رکھیں؛ کسی بھی ادارے میں ہراسمنٹ کیس ثابت ہونے پر سرکاری اہلکار کو ملازمت سے برطرف کیا جائے گا۔

وہ لسبیلہ یونیورسٹی میں کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ انہوں نے خواتین کو وراثت میں ان کا حق دلانے کے لیے قانون سازی کی اور لیگل فریم ورک کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے۔ انتظامیہ طالبات کو ٹیکنیکل ایجوکیشنل گائیڈ لائن کے ساتھ یونیورسٹی فیکلٹیز کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

کمشنر نے کہا کہ کیریئر سازی کے لیے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان کمیونیکیشن اور کوآرڈینیشن ہونی چاہیے، اور طالبات کو ملازمت کے انتخاب میں صرف میڈیکل اور ٹیچنگ نہیں بلکہ ایڈمنسٹریشن اور دیگر شعبے بھی اپنانے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت کے لیے درخواست دینے والے کبھی مایوس نہ ہوں، اللہ پر توکل اور خود اعتمادی برقرار رکھیں۔

چھ وومن بزنس سینٹرز، 409 خواتین کا کاروبار

کمشنر نے طالبات کو پسماندہ علاقے آواران سے اپنے تعلیمی سفر کے بارے میں بتایا اور کہا کہ وومن امپاورمنٹ پالیسی کے تحت صوبے میں وومن بزنس مارکیٹ کا تصور متعارف کرایا گیا اور مختلف علاقوں میں چھ وومن بزنس سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ لائیو اسٹاک، ہینڈی کرافٹ، فری لانسنگ، کوکنگ اور ای کامرس سمیت دیگر شعبوں میں کاروبار کے لیے حکومت قرض کی سہولت دے رہی ہے اور اب تک 409 خواتین اپنا کاروبار قائم کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسکلڈ ڈویلپمنٹ اور ڈیجیٹلائزیشن کی جانب بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لسبیلہ ڈویژن میں چار انتظامی افسران کی تعیناتی سروس ڈیلیوری کے چیلنج سے نمٹنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ طالبات کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی یا سول سروس افسر بننے سے معاشرے میں تبدیلی نہیں آتی بلکہ تب آتی ہے جب ہر شخص ذمہ دار شہری کے طور پر اپنا کردار نبھائے، مثلاً اپنا کچرا سڑکوں پر نہ پھینکے۔

کمشنر نے ضلع حب میں خواتین کے نشے کی لت میں مبتلا ہونے کو لمحۂ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حب انتظامیہ کے ساتھ معاشرے کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ انہوں نے نیشنل سمٹ کانفرنس میں یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لسبیلہ کو نظر انداز کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری یوتھ افیئرز سے کوآرڈینیشن کے احکامات جاری کیے، اور طلبہ کو نصیحت کی کہ ملازمت کے انتخاب میں والدین کی رائے کو ترجیح دیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان