رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت میں ڈائیلاسز سروس کا آغاز، ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے مشین کا افتتاح کیا

ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت میں ڈائیلاسز سروس کا آغاز، ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے مشین کا افتتاح کیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

زیارت: محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال زیارت میں ڈائیلاسز مشین کی تنصیب مکمل کرکے باقاعدہ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مشین کا افتتاح ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق مستوئی، ایم ایس شمس اللہ، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

یہ اقدام وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈائیلاسز مشین کی فراہمی اور اس سہولت کے آغاز کے حوالے سے گزشتہ دنوں صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے بھی اس کا افتتاح کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ مقامی سطح پر ڈائیلاسز کی سہولت زیارت اور گردونواح کے گردوں کے مریضوں کے لیے اہم طبی سہولت ہے، جس سے انہیں علاج کے لیے کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کا سفر کرنے کی ضرورت کم ہوگی۔ اس سے قبل مریضوں کو ڈائیلاسز کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا تھا اور سفری اخراجات، وقت اور دیگر مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صحتِ عامہ کی سہولیات میں بہتری اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈائیلاسز سروس مؤثر انداز میں جاری رکھی جائے اور مریضوں کو بروقت، معیاری اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

عوامی حلقوں نے حکومتِ بلوچستان، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ زیارت کے اس اقدام کو اہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ضلع کے عوام کو مزید جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

زیارت: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورے کے موقع پر مریض کی عیادت کر رہے ہیں
زیارت: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورے کے موقع پر مریض کی عیادت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان