رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›ڈیرہ مراد جمالی

ڈیرہ مراد جمالی سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی تین دن کی ڈیڈ لائن

ڈیرہ مراد جمالی سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی تین دن کی ڈیڈ لائن
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت شہر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ مراد جمالی، پولیس حکام اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈیرہ مراد جمالی شہر میں شہریوں کو درپیش مسائل، ٹریفک کی روانی، سڑکوں کے دونوں اطراف قائم ناجائز تجاوزات، غیر قانونی دکانوں و تھڑوں اور عوامی آمدورفت میں رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ مرکزی شاہراہوں اور تجارتی علاقوں میں تجاوزات کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہو رہا ہے اور پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تین دن کی مہلت

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مین روڈ کے دونوں اطراف قائم تمام تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور کسی کو سرکاری اراضی، فٹ پاتھ یا سڑک کے اطراف قبضہ یا سامان رکھ کر راستہ روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی شروع کرنے اور مسلسل نگرانی کی ہدایت کی تاکہ تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہوں۔

وریندر لعل نے واضح کیا کہ تین دن کے اندر شہر کی مرکزی شاہراہوں اور اہم مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور روزانہ پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔ پولیس اور میونسپل کارپوریشن کو باہمی کوآرڈینیشن یقینی بنانے اور شاہراہوں پر غیر ضروری رکاوٹوں کے خاتمے اور پارکنگ کے مناسب انتظامات پر توجہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور منظم بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان