رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کا تربت پریس کلب کا دورہ، ایرانی بارڈر کی بحالی پر بریفنگ

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کا تربت پریس کلب کا دورہ، ایرانی بارڈر کی بحالی پر بریفنگ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور میڈیا کا باہمی تعاون عوامی مسائل کے حل اور حکومتی اقدامات سے عوام کو بروقت آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور میڈیا کا کردار صرف تنقید تک محدود نہیں بلکہ مسائل کی نشاندہی، ان کے حل کی تجاویز اور عوامی آگاہی کے فروغ میں بھی اہم ہے۔

وہ تربت پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی عمارت، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور رہائشی کالونی سمیت صحافتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ جلد مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب کی نئی آڈیٹوریم کا معائنہ کیا اور بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت اس کی تزئین و آرائش کو صحافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اسے بلوچستان کی جدید اور خوبصورت آڈیٹوریمز میں شمار کیا۔

ایرانی بارڈر اور یوتھ رائزنگ اسکیم

ایرانی بارڈر کی بندش سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ بحالی کے حوالے سے آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ساتھ متعدد نشستیں ہو چکی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہیں، تاہم ایران میں جاری جنگ کے باعث بعض تکنیکی رکاوٹیں درپیش ہیں۔ رکاوٹیں دور ہوتے ہی آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد بارڈر کھولنے کا اعلان کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوتھ رائزنگ اسکیم مقامی لوگوں کی آمدنی میں اضافے اور معاشی استحکام کے لیے اہم اقدام ہے جس کا تربت میں بھی آغاز ہو چکا ہے، تاہم نوجوانوں میں آگاہی نہ ہونے کے باعث وہ اس سے بھرپور استفادہ نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ اس اسکیم سمیت ضلعی انتظامیہ کے منصوبوں کے بارے میں آگاہی پھیلائی جائے۔ سینما چوک کے ٹریفک مسائل پر انہوں نے کہا کہ سڑک کے فرنٹ پر قائم دکانوں کے متبادل کے طور پر نئی دکانیں تیار کر لی گئی ہیں، جنہیں جلد منتقل کرکے سڑک کشادہ کی جائے گی۔

اس موقع پر تربت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی نے بتایا کہ پریس کلب کی عمارت اس وقت انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں ہے، جس پر ڈپٹی کمشنر نے دونوں کا مشترکہ اجلاس بلا کر عمارت کی واپسی کے لیے متعلقہ حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبے کی تجویز سے اتفاق کیا اور رہائشی کالونی کے لیے زمین کی الاٹمنٹ میں تاخیر کی وجوہات معلوم کرکے معاملہ صوبائی سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان